ایمرا پینل کی بلامقابلہ شاندار کامیابی پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

رحیم یارخان: الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) رحیم یارخان کے انتخابات 2025ء میں پورے پینل کی بلامقابلہ شاندار کامیابی پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری،
الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن
چیئرمین رائل گروپ چوہدری عبدالرؤف،چوہدری شہاب سرور،رانا محمد قیصر اقبال،میاں شفیق الرحمن سابق ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس نے نومنتخب چئیرمین جاوید عباس چوہدری،صدر جنید حسین آرائیں، جنرل سیکرٹری میاں محمد فیصل اور انکی پوری کابینہ کو بلامقابلہ کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،

اس موقع پر چیئرمین رائل گروپ چوہدری عبدالرؤف،چوہدری شہاب سرور،رانا محمد قیصر اقبال،میاں شفیق الرحمن سابق ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس نے کہا کہ ایمراکی نومنتخب کابینہ نے ہمیشہ صحافت کیلئے خدمات سر انجام دیں،

کبھی زرد صحافت کو پروان چڑھنے نہیں دیا، الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بلامقابلہ موجودہ عہدیداران کی کامیابی نیک شگون ہے صحافی برادری کا اتحاد مثالی اور شہریوں کیلئے خوش آئند ہے،

نومنتخب چیئرمین جاوید عباس چوہدری، صدر جنید حسین آرائیں،سینئر نائب مدثر وڑائچ،نائب صدر محبوب اسلم ملک،جنرل سیکرٹری میاں محمد فیصل،جوائنٹ سیکرٹری شیخ جہانگیر،سیکرٹری فنانس یاسر رامے، سیکرٹری اطلاعات رانا حمزہ، ایگزیکٹو ممبران،ملک محمد اسلم،حیات خاور،ڈاکٹر ممتاز مونس، میاں فرخ،منیر بلوچ،اعجاز نذیر، چوہدری ندیم وڑائچ،شہزاد افضل چھٹہ کو بلامقابلہ کامیابی پر مبارک باد دیتے ہیں نومنتخب عہدیداران اپنی صحافی برادری اور ایمرا کے عزت اور وقار میں اضافے کاباعث بنیں گے،

انہوں نے کہا کہ ایمرا رحیم یارخان مثبت اور تعمیری صحافت کو پروان چڑھا رہا ہے صحافی معاشرے کی سختیاں اور تکلیفیں برداشت کرکے جس عزم کے ساتھ اس ملک اور قوم کی خدمت کررہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی،

نومنتخب عہدیداران ایمرا اور صحافی برادری کی عزت اور وقار میں اضافے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں گے،اس موقع پر نومنتخب چئیرمین جاوید عباس چوہدری،صدر جنید حسین آرائیں، جنرل سیکرٹری میاں محمد فیصل نے مبارک باد دینے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بے حد مشکور اور شکر گزار ہیں

کہ جنہوں نے ہماری کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور ہمیں مبارک باد دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہم ان کی محبتوں کے مقروض ہیں اور ان کی تواقعات پر پورا اتریں گے،

الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن ہمیشہ مظلوم کی آواز بنا اور عام شہری کو حصول انصاف کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا

Related Articles

Back to top button