ایمرا کا تعارفی اجلاس ،فلاح وبہبود کے لیے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے

رحیم یارخان:الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کا پہلا تعارفی اجلاس زیرصدارت صدر جنید حسین آرائیں منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور درود شریف سے ہوا،

اجلاس میں چیئرمین جاوید عباس چوہدری، جنرل سیکرٹری میاں محمد فیصل، نائب صدر محبوب اسلم ملک،فنانس سیکرٹری محمد یاسر رامے، انفارمیشن سیکرٹری رانا حمزہ، ایگزیکٹو ممبر،میاں فرخ،ڈاکٹر ممتاز مونس،چوہدری ندیم وڑائچ،منیر بلوچ،اعجاز نذیر موجود تھے،اس موقع پر تمام ممبران نے اپنا تعارف کروایا

جس کے بعد صدر جنید حسین نے تمام ممبران سے آئندہ اجلاس کیلئے الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن کے سالانہ ترقیاتی پروگرامز بارے تجاویز لیں اور کہا کہ الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن کی تعمیر و ترقی اور ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے کابینہ کی تجویز پر عمل پیرا ہو کر ترقیاتی امور سرانجام دیں گے اور ممبران کی فلاح وبہبود کے لیے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے،

جنرل سیکرٹری میاں محمد فیصل نے کہا کہ موجودہ کابینہ ایمراء کے وقار کی بہتری اور ممبران کے عزت وقار میں اضافہ کرے گی ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے بہتر فیصلے کیے جائیں گے،چیئرمین ایمرا جاوید عباس چوہدری نے کہا کہ ایمراء ایک آئینی ادارہ ہے

جس کا احترام ہر ممبر پر فرض ہے ایمرا ممبران کیلئے ہمہ وقت حاضر ہے کسی بھی ممبر کی عزت وقار میں کمی نہیں آنے دی جائے گی اور ایمرا ممبران کی فلاح وبہبود کیلئے بہتر سے بہتر اقدامات کئے جائے گے،

اجلاس کے اختتام پر ایمرا کی تعمیر و ترقی اور ممبران کی فلاح وبہبود کیلئے دعا مانگی گئی

Related Articles

Back to top button