سیاسی و سماجی رہنما چوہدری آصف بشیر وڑائچ، چوہدری الیاس وڑائچ کی ایمرا کو مبارک باد

رحیم یارخان :الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) رحیم یارخان کے انتخابات 2025ء میں پورے پینل کی بلامقابلہ شاندار کامیابی پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری،

سیاسی و سماجی شخصیات ایم این اے چوہدری جاوید وڑائچ کے بھائی چوہدری آصف بشیر وڑائچ، چوہدری الیاس وڑائچ، چوہدری امتیاز وڑائچ، سہیل بھٹی طارق جٹ، احسان وڑائچ، شہزاد ضیاء،شہزاد وڑائچ اور محمد ارشد نے نومنتخب چیئرمین جاوید عباس چوہدری،صدر جنید حسین آرائیں، جنرل سیکرٹری میاں محمد فیصل، سینئر نائب صدر مدثر وڑائچ اور انکی پوری کابینہ کو بلامقابلہ کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،

اس موقع پرسیاسی و سماجی شخصیات چوہدری آصف بشیر وڑائچ اور چوہدری الیاس وڑائچ نے کہا کہ ایمرا کی نومنتخب کابینہ نے ہمیشہ صحافت کیلئے خدمات سر انجام دیں، کبھی زرد صحافت کو پروان چڑھنے نہیں دیا،ایمرا کی نئی کابینہ کو جیتنے کی خوشی میں مبارک باد دینے کیلئے ہی ان کے پاس آئے ہیں،

الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نئی کابینہ کا بلا مقابلہ منتخب ہونا ان پر پوری صحافی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے صحافی برادری کا اتحاد مثالی اور شہریوں کیلئے خوش آئند ہے، انہوں نے اس موقع پر نومنتخب کابینہ ایمرا سے امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر کی تعمیر و ترقی اور فلاحی کاموں کیلئے اپنا مکمل کردار ادا کرے گی،اس موقع پر انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نومنتخب کابینہ اور ان کے ممبران شہر کی غریب عوام کی آواز کو حکام بالا تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے،

نومنتخب چیئرمین جاوید عباس چوہدری، صدر جنید حسین آرائیں، سینئر نائب مدثر وڑائچ،نائب صدر محبوب اسلم ملک،جنرل سیکرٹری میاں محمد فیصل،جوائنٹ سیکرٹری شیخ جہانگیر،سیکرٹری فنانس یاسر رامے، سیکرٹری اطلاعات رانا حمزہ، ایگزیکٹو ممبران،ملک محمد اسلم، حیات خاور،ڈاکٹر ممتاز مونس، میاں فرخ،منیر بلوچ،اعجاز نذیر، چوہدری ندیم وڑائچ،شہزاد افضل چھٹہ کو بلامقابلہ کامیابی پر مبارک باد دیتے ہیں نومنتخب عہدیداران اپنی صحافی برادری اور ایمرا کے عزت اور وقار میں اضافے کاباعث بنیں گے،


انہوں نے کہا کہ ایمرا رحیم یارخان مثبت اور تعمیری صحافت کو پروان چڑھا رہا ہے صحافی معاشرے کی سختیاں اور تکلیفیں برداشت کرکے جس عزم کے ساتھ اس ملک اور قوم کی خدمت کررہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، نومنتخب عہدیداران ایمرا اور صحافی برادری کی عزت اور وقار میں اضافے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں گے،اس موقع پر نومنتخب چئیرمین جاوید عباس چوہدری، صدر جنید حسین آرائیں، جنرل سیکرٹری میاں محمد فیصل نے مبارک باد دینے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بے حد مشکور اور شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہماری کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور ہمیں مبارک باد دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہم ان کی محبتوں کے مقروض ہیں اور ان کی تواقعات پر پورا اتریں گے، الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن ہمیشہ مظلوم کی آواز بنا اور عام شہری کو حصول انصاف کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا

Related Articles

Back to top button