الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ رحیم یارخان کی تقریب حلف برداری

رحیم یارخان: الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ رحیم یارخان کی تقریب حلف برداری، نجی مارکی میں منعقد کی گئی،

جس میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما میاں عامر شہباز اورمرکزی صدر ایمرا آصف بٹ نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا،

الیکڑانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ رحیم یارخان کی تقریب حلف برداری مقامی مارکی میں منعقد ہوئی،تقریب میں ایمرا کے مرکزی صدر آصف بٹ، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

تقریب میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما میاں عامر شہباز نے چیئرمین ایمرا جاوید عباس،صدر جنید حسین اور میاں فیصل جنرل سیکرٹری سے حلف لیا

بعد ازاں ایمرا کے مرکزی صدر آصف بٹ نے ایمرا کے ایگزیکٹو ممبران سے حلف لیا اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری محمد نعیم شفیق نے کابینہ ممبران سے حلف لیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایمرا کے مرکزی صدر آصف بٹ کا کہنا تھا ایمرا کا مقصد صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرنا اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ہے،ایمرا نے ہر دور میں ملک بھر کے صحافیوں کی حوصلہ افزائی اور تربیت کے لئے مواقع فراہم کئے ہیں اور آئندہ بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات جاری رہیں گے،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایمرا جنید حسین کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر ایسا ماحول بنائیں گے جہاں ہر رپورٹر کو تحفظ، عزت اور یکساں مواقع میسر آئیں اور ہماری کوشش رہے گی کی اپنے دور اقتدار میں صحافیوں کی فلاح و بہبور اور تریبتی ورکشاپس کا انعقاد کروایا جائیگا تاکہ جدید دور کے تقاضوں کا مد نظر رکھتے ہوئے صحافی اپنی فیلڈ رپورٹنگ کو بہتر بنا سکیں اور موقع پر جنرل سیکرٹری ایمرا میاں محمد فیصل کا کہنا تھا کہ 2016 میں ایمرا کو رحیم یارخان میں متعارف کروایا گیا اور الحمد اللہ ایمر کا یہ نواں سال ہے اس تنظیم میں تمام نیوز چینل کے نمائندگان ممبرز ہیں اور ہماری اولین ترجیح عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور ملکی مفاد ہے، الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کا مقصد صرف نام کی حد تک نہیں، بلکہ خلق خدا کی آواز کو منظم کرکے بلند کرنا، صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرنا اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ہے۔آج کے دور میں جہاں فیک نیوز، سنسنی خیزی اور ریٹنگ کی دوڑ نے میڈیا کی ساکھ کو خطرے میں ڈال دیا ہے، ہمیں اپنے پیشے کے معیارات کو بلند رکھنا ہوگا۔

تقریب سے خطاب مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما میاں عامر شہباز کا کہنا تھا کہ رحیم یارخان کے صحافی پروفیشنل اور شہریوں کے مسائل کو اعلی حکام تک پہنچانے میں صف اول ہے،صحافی علاقائی مسائل سے لیکر ملکی مسائل کو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اجاگر کرتے ہیں،تقریب کے اختتام پر قرعہ اندازی میں دو عمرہ کے ٹکٹ ایمرا ممبر رانا حمزہ اور شہزاد افضل نے اپنے نام کئے،تقریب کے آخر میں ممبران ایمرا کو عید گفٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

تقریب میں ایمر اکے چیئرمین جاوید عباس،صدر جنید حسین آرائیں،جنرل سیکرٹری میاں محمد فیصل،سینئر نائب صدر مدثر یوسف،نائب صدر محبوب اسلم ملک،جوائنٹ سیکرٹری شیخ جہانگیر،انفارمیشن سیکرٹری رانا حمزہ،فنانس سیکرٹری یاسر رامے،ایگزیکٹیو ممبران میں ملک اسلم،ممتاز مونس،اعجاز نذیر،میاں فرخ،ندیم عباس،شہزاد افضل،منیر بلوچ،شاہد جاوید،شیخ فرحان،اور عمران آصف سمیت میاں عامر شہباز،وائس چانسلر خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی محمد عامر اعظم،سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری آصف بشیر وڑائچ،الیاس وڑائچ،چوہدری جمیل احمد،ایم پی اے صائمہ کنول،ایم پی اے چوہدری نعیم شفیق،

سٹی انجمن تاجران کے صدر عظمان چوہدری،صدر ڈسٹرکٹ بار طیب چدھڑ،قاری ظفر،حسن نواز خان،جمال ترین،ایمرا لیاقت پور کے صدر تاج غوث،ایمرا صادق آباد کے صدر آصف اعوان، سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس شہیر اقبال، سابق صدر چیمبر آف کامرس اقبال حفیظ، ٹاؤن ڈویلپر میاں محمد سجاد، ملک عبدالرشید، چوہدری خیام کاظم وڑائچ،

چوہدری عادل ضمیر باجوہ، سابق تحصیل ناظم صادق آباد میاں بشیر، میاں شریف راشد، قاری ظفر اقبال شریف، شاہد سلیم نائب صدر یوکے چیمبر آف کامرس میاں سعد حسن، سابق صدور پریس کلب رجسٹرڈ رحیم یارخان جاوید اقبال چوہدری، حبیب اللہ ملک، مخدوم غلام عباس، محمد عارف ڈوگر، سابق صدور ایمرا جاوید عباس چوہدری، رانا وسیم ممتاز، شیخ رفعت، میاں سہیل نسیم، عمران آصف نیازی، سلیم چشتی، شفیق پپا ودیگر معروف کاروباری و سماجی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button