صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

رحیم یار خان
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع رحیم یار خان کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ سے جنرل سیکرٹری محمد فیصل،انفارمیشن سیکرٹری حمزہ غفاراور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر احمد اجمل ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت انسانیت کا جذبہ لیے میدان سیاست میں آئی ہے جو ملک میں روایتی سیاست کے بجائے کردار، دیانت اور عوامی خدمت کو فروغ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافت معاشرے کا آئینہ ہے، اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ صحافی برادری کو معاشرے کا قابلِ فخر طبقہ سمجھتی ہے۔ ملکی حالات کے تناظر میں صحافیوں کا کردار پہلے سے زیادہ اہم ہو گیا ہے۔ میڈیا عوام اور ایوان کے درمیان رابطے کا مضبوط ذریعہ ہے، جس کے ذریعے عوام کو باخبر اور حکمرانوں کو باجواب بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کی سطح پر عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے میڈیا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت شدید سیاسی و معاشی بحران سے گزر رہا ہے، عوام مہنگائی اور بدامنی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ ان حالات میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کو متبادل قیادت دینے، اور اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے میدان میں اتری ہے۔ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کو اُس کا حق دلانے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔

اس موقع پر نوید قمر جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع رحیم یار خان، صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع رحیم یار خان شاہد حمید، و دیگر بھی موجود تھے

Related Articles

Back to top button